”مسمی کا جوس پینےکےفائدے“

اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ مُسمی کھانے یا اسکا جُوس پینے سے ہماری صحت کو کون کونسے فائدے حاصل ہوتے ہیں تاکہ آپ بھی اس پھل کے موسم میں اس زبردست پھل کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کریں۔مُسمی میں ایسے فلیونائڈز پائے جاتے ہیں جو نطام ہضم کے لیے انتہائی مُفید ہیں یہ فلیونائڈز معدے میں تیزابیت اور بائل جُوس وغیرہ کو نارمل رکھ کر خوراک کو جلد ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں اور نظام ہضم کی کئی اور بیماریوں کو شفا دیتے ہیں۔ مُسمی میں شامل ایسڈ نظام ہضم اور آنتوں سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے اور اس میں موجود فائبر قبض کی شکایت پیدا نہیں ہونے دیتا۔ وٹامن سی ہمارے جسم میں کئی اہم افعال سر انجام دیتا ہے اور یہ وٹامن ہمارا جسم اپنے اندر سٹور نہیں کر سکتا لہذا اسے روزانہ کی خوراک سے حاصل کرنا ضروری ہے اور مُسمی اس وٹامن سے بھرپُور پھل ہے۔ مُسمی ہمارے جسم کو نقصان دہ فاضل مادوں سے صاف کر کے ان کے نقصانات سے محفوظ رکھتی ہے خاص طور پر فضائی آلودگی سے جسم میں داخل ہونے والے ذہریلے مادوں کو صاف کرتی ہے اور ذہنی تناؤ میں بھی کمی لاتی ہے۔مُسمی کے اندر طاقتور اینٹی آکسائیڈینٹ پائے جاتے ہیں جو ایمیون سسٹم کو تقویت دیتے ہیں، جسم میں سوزش کو آرام دیتے ہیں اور انفیکشن کو پیدا نہیں ہونے دیتے۔ مُسمی میں شامل وٹامن سی نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر موسمی بیماریوں کے جراثیموں کو جسم میں نیوٹرل کر دیتا ہے اور انہیں بیماری پیدا کرنے سے روکے رکھتا ہے۔اس پھل کا جُوس جسمانی مشقت سے پھٹوں میں پیدا ہونے والے تناؤ کو کم کرتا ہے اور جسم کوہائیڈریٹ رکھتا ہے اسی لیے اتھلیٹس اپنے ورک آوٹ کے بعد اس کا جُوس پینا پسند کرتے ہیں اور یہ پھل ہماری ہڈیوں کو بہت سی بیماریوں سے بچانے اور انہیں مضبوط رکھنے کا باعث بنتا ہے۔مُسمی میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ اور اینٹی مائیکروبل خوبیاں آنکھوں کی صحت کے لیے انتہائی مُفید ہیں کیونکہ یہ آنکھوں کو سُورج کی خطرناک شعاؤں سے متاثر نہیں ہونے دیتی اور نظر کو تقویت دیتی ہیں۔طبیب حضرات مُسمی کے جوس کو صدیوں سے یرقان کے مریضوں کے لیے بطور دوا استعمال کروا رہے ہیں کیونکہ یہ پھل جگر کی صفائی کر کے اس کی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے۔مُسمی وٹامنز اور منرلز سے بھرپُور پھل ہے خاص طور پر اس میں شامل کیلشیم ماں کے پیٹ میں بچے کی بہتر پرورش کے لیے ایک انتہائی اہم منرل ہے جو بچے کی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔سانس کی بیماری استھما شدید تکلیف دہ بیماری ہے جو سردیوں کے موسم میں زیادہ سر اُٹھا لیتی ہے اور اگر اس موسم میں مسمی کے جُوس میں سفید زیرے کا پاوڈر اور خشک ادرک کا پاوڈر شامل کر کے پی لیا جائے تو یہ اس بیماری کو تکلیف دہ نہیں ہونے دیتا۔اگر اس پھل کو کھایا جائے تو اس میں شامل فائبر معدے کو بھرا رکھنے کا باعث بنتی ہے اور بلا وجہ کی بھوک سے بچاتی ہے اور انتہائی کم کیلوریز ہونے کی وجہ سے یہ جسم میں فاضل چربی کو پگھلنے میں مدد دیتا ہے۔مُسمی بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد دیتی ہے اور یہ پھل جسم سے بُرے کولیسٹرال کا خاتمہ کرتا ہے اور دل کی بیماریوں کو پیدا نہیں ہونے دیتا اور ساتھ ہی شوگر کے مرض میں انتہائی مُفید ہے ۔شیمپو اور دیگر کاسمیٹک بنانے والی کمپنیاں اپنی بیشمار پروڈکٹس میں مُسمی کو استعمال کر رہی ہیں کیونکہ اس پھل میں اینٹی سیپٹیک اور اینٹی بیکٹریل خوبیاں شامل ہیں اور ایسے کیمیا شامل ہیں جو بالوں کو گھنا اور مضبوط بناتے ہیں اور سر سے خشکی اور سکری کا خاتمہ کرتے ہیں۔اگر آپ اپنی جلد کو تروتازہ اور جوان رکھنا چاہتے ہیں تو اس پھل کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کرلیں کیونکہ یہ جلد کو صاف کرتا ہے ڈی ہائیڈریٹ ہونے سے بچاتا ہے اور جلد کی نمی کو برقرار رکھ کر جلد کی لچک میں اضافے کا باعث بنتا ہے اور انسان کو جلد بُوڑھا نہیں ہونے دیتا۔ اگر آپ چنے کے آٹے میں مُسمی کا جُوس شامل کرکے اس سے ماسک بنا کر چہرے پر لگائیں تو یہ چہرے کو روشن اور تروتازہ بنا دے گا اور اگر اس کے چھلکے کو خُشک کرکے پیس کر چہرے کے کیل مہاسوں پر لگائیں گے تو یہ کیل مہاسے چند ہی دنوں میں غائب ہو جائیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.