سورۃ الرحمان کی روزانہ تلاوت کریں کمال دیکھ کر آپ سبحان اللہ کہ اُٹھیں گے

بیماری اللہ کی طرف سے آتی ہے اور

اس سے شفاء بھی اللہ ہی دیتا ہے جیسا کہ قرآن پاک میں ارشاد ’’کہ جب میں بیمار ہوتا ہوں وہ (اللہ) ہی مجھے شفاء دیتا ہے۔‘‘ بیماریوں کے علاج کے لیے مختلف طریقہ ہائے علاج مستعمل ہیں۔ انسان بیماری پہ قابو پانے کے لیے ہر وقت کوشاں رہتا ہے۔ اس کے لیے نت نئی دوائیں

استعمال کرتا ہے لیکن شفاء صرف اس وقت ملتی ہے جب اللہ کی طرف سے منظوری ہو۔رسول پاک ﷺکا ارشاد ہے ’’ہر بیماری کے علاج کے لیے دوا ہے اور جب دوا کے اثرات بیماری کی ماہیت کے مطابق ہوتے ہیں تو اس وقت اللہ کے حکم سے مریض کو شفا ہو جاتی ہے‘‘۔رسول پاک ﷺ کا ارشاد ہے کہ ’’صدقہ بلا کو ٹالتا ہے‘‘ بیماری ایک بلا کی صورت میں نازل ہوتی ہے اور اس بلا کو ٹالنے کے لیے علاج کی صورت میں مختلف حیلے بہانے کیے جاتے ہیں۔ علاج کرنا اور صحیح طریقے سے علاج کرنا سنت نبویؐ ہے کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ علاج کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ مکمل شفاء کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور جھک کر عاجزی سے دعا کی جائے۔اس کی رحمت طلب کی جائے اور بیماری سے نجات کی التجا کی جائے۔’’صدقہ‘‘ واقعی بلاؤں کو ٹالتا ہے اور آدمی کو ناگہانی حادثات، تکالیف اور بیماریوں سے نجات دلاتا ہے۔میرے ایک بزرگ محمد افضل مرحوم و مغفور امیر تبلیغی جماعت تلقین فرمایا کرتے تھے کہ روزانہ صدقہ کی عادت ڈالیں۔ چاہے ایک روپیہ ہی کیوں نہ ہو۔بیماری اور حادثات سے بچنے کا یہ آزمودہ نسخہ ہے۔ روزانہ صدقہ کی بدولت اللہ تعالیٰ کی

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.