لاکھوں روپے کما رہے ہیں ۔۔ گاؤں دیہاتوں کے یوٹیوبر کتنے پیسے کما رہے ہیں؟ دیکھیے

سوشل میڈیا پر آج کل گاؤں کی خواتین

بھی اپنا یوٹیوب چینل بنا رہی ہیں جس کی وجہ سے ان کے لیے بھی معاشی طور ایک نئی راہ کھل گئی ہے۔
یوٹیوب پر Pak Village Food کے نام سے موجود یوٹیوب چینل گاؤن کی ہی ایک خاتون اور اس کے شوہر کا ہے، جس پر خاتون دلچسپ اور دیہات کی منفرد ویڈیوز بناتی ہیں، ان کی ویڈیو میں دیہات کا رنگ، خوشبو اور یادیں جھلک رہی ہوتی ہیں۔
لیکن 2021 میں شروع کیے گئے اس یوٹیوب چینل سے اب یہ خاتون یوٹیوبر کما بھی رہی ہیں اور ایک خوشحال زندگی بھی گزر بسر کر رہی ہیں۔ اس چینل پر شوہر اور اہلیہ گاؤن کی زندگی کو خوبصورت انداز میں بتاتے ہیں اس ویڈیو میں بھی شوہر اور اہلیہ نے اسی حوالے سے بتایا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق خاتون یوٹیوبر ماہانہ 335 ڈالرز کما رہی ہیں، سننے میں تو عام لگ رہا ہے، مگر یہی 335 ڈالرز پاکستانی 3 لاکھ کے قریب قریب کی رقم بنتی ہے۔ تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ خاتون یوٹیوبر کتنا کما رہی ہیں۔
اسی طرح ایک اور یوٹیوبر خیرپور کی رابعہ ناز اپنے چینل فیشن ایڈکشن کے ذریعے کمائی کررہی ہیں، فیشن ایڈیکشن کے نام سے اس یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہے جبکہ انہیں یوٹیوب کی جانب سے سلور بٹن بھی مل چکا ہے۔
رابعہ اپنے یوٹیوب چینل پر ہر قسم کے فیشن سے متعلق ویڈیوز پوسٹ کرتی ہیں۔ چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والی رابعہ نے انٹرمیڈیئٹ تک تعلیم حاصل کی ہے۔ یوٹیوبر رابعہ ناز کا کہنا ہے کہ شروعات میں تو کمائی کم تھی مگراب 40 سے 50 ہزار کمالیتی ہوں۔
انٹر کے بعد رابعہ نے گھر ہی سے کمانے کا فیصلہ کیا، رابعہ کا کہنا ہے کہ کیوں نا گھر بیٹھے کوئی ایسا کام کیا جائے جو کہ فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ رابعہ کا کہنا ہے کہ میں سب سے پہلے مخلتف ویب سائٹس دیکھتی ہوں کونسا برانڈ کس طرح کے فیشن کو ترجیح دے رہا ہے، کونسا برانڈ کچھ منفرد لارہا ہے اور کونسے ڈیزائنز آج کل فیشن میں ان ہیں۔
ان سب سے متعلق میں ویڈیوز بناتی ہوں، وائس اوور کرتی ہوں اور پھر میں ویڈیوز سافٹ وئیر پر ایڈٹ کرتی ہوں۔ یوٹیوب کی کمائی کی مدد سے ہی رابعہ نے اپنے گھر والوں کا مکان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ایسے ہی ایک اور یوٹیوب چینل ثنی عشقیہ وی لاگز پر بھی گاؤں کی زندگی اور خوشگوار لمحات کو شئیر کیا جاتا ہے، گاؤں کی ہریالی، ماحول، اور دلچسپ مناظر کو میاں اور بیوی اپنے یوٹیوب چینل پر دکھاتے ہیں۔
ہرے بھرے کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین، دیہاتیوں کی رنگین زندگی اور کھیتوں میں موجود دلکش مناظر کو یہ جوڑا تفریح بھرے انداز میں دنیا کو دکھا رہا ہے۔ کامیڈی اور دلچسپ کانٹینٹ سے بنی ویڈیوز کو صارفین بے حد پسند کرتے ہیں۔
ثنی عشقیہ اور ان کی اہلیہ اپنے گھر کی روزمرہ زندگی سے متعلق ویڈیوز بناتے ہیں، جو کہ صارفین کو بے حد پسند ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی یوٹیوب کی پہلی کمائی بھی جلد ہی آ گئی، خود جوڑے نے ویڈیو بنا کر اپنی خوشی کا اظہار اپنے مداحوں سے کیا، پہلی کمائی 50 زار سے روپے تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.