see more فنگس کی وجہ سے پیر کا انگوٹھا خراب ہوگیا ہے تو جانیں اس کو 1 گھنٹے میں ختم کرنے کی 2 نہایت آسان گھریلو ٹپس

فنگس کی وجہ سے پیر کا انگوٹھا خراب ہوگیا ہے تو جانیں اس کو 1 گھنٹے میں ختم کرنے کی 2 نہایت آسان گھریلو ٹپس

پیر ہماری شخصیت کا اہم حصہ ہیں اور اگر پیر گندے نشان ذدہ ہوں تو دیکھنے والے آپ کے بارے میں گمان کرلیتے ہیں کہ آپ صفائی پسند نہیں ہیں اپنے پیروں کا خیال نہیں رکھتے ہیں۔ اسی طرح ہمارے ناخن قابلِ توجہ ہوتے ہیں کیونکہ اکثر میل کچیل ناخنوں میں ہی بھرتی ہے لیکن اس کے علاوہ پیر کے ناخنوں میں فنگس بھی لگ جاتی ہے جوکہ ایک تکلیف دہ مرض ہے جسے onychomycosis یعنی پھپھوندی لگنا بھی کہتے ہیں۔

اس میں پیروں کے ناخوں پر سفید، بھورے یا زرد رنگ کے دھبے ابھر آتے ہیں اس کے علاوہ ناخن موٹے ہوجاتے ہیں، ٹوٹنے لگتے ہیں اور ناخن کے ساتھ پورے انگوٹھے میں تکلیف بڑھ جاتی ہے۔ جوکہ عام طور پر پیروں کی صفائی کا خیال نہ رکھنے، پیروں کو نم رکھنے یا پھر مستقل تنگ جوتے پہننے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

فنگس کی وجہ سے پیر کا انگوٹھا صحیح کرنا چاہتے ہیں تو صرف ایک گھنٹے میں اس کو ختم کرنے کا آسان طریقہ جانیں اور پائیں اس مسئلے سے چھٹکارہ وہ بھی اتنی آسانی سے۔

ٹپ 1:

ایک ٹپ یا بالٹی کو دھو کر خشک کرلیں۔
اس میں سیب کا سرکہ اور بیکنگ سوڈا ڈال کر مکس کرلیں۔

اب اس پانی میں اپنے پاؤں ڈبو کر آدھے گھنٹے تک بیٹھے رہیں۔ پھر پاؤں کو سادے پانی سے دھوئیں اور تولیے سے خشک کرلیں۔

ٹپ 2:

لہسن فنگس کو ختم کرنے کے لئے مفید ہے کیونکہ اس میں الیسین اور اجونی پائے جاتے ہیں جو فنگس کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ لہسن کے رس کو فنگس پر لگائیں اور بیس منٹ بعد پانی سے دھو لیں۔

Sharing is caring!

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.