
پیسوں سے خوبصورتی خریدی اور آج ۔۔ پاکستان اور بھارت کے 10 شوبز ستارے
شوبز کی دنیا میں ٹیلنٹ کے ساتھ خوبصورتی کی بھی خاص اہمیت ہے، رنگینیوں کی اس دنیا میں اگر فن کی بدولت مقام بنالیں تو بھی ان ستاروں کو اپنی جگہ برقرار رکھنے کیلئے خوبصورتی پر بھی توجہ دینا ہوتی ہے اور اس کام کیلئے معروف ستارے لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں۔
آج ہم آپ کو پاکستان اور بھارت کے 10 ایسے ستاروں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے شوبز میں آنے کے بعد اپنی خوبصورتی پر بہت پیسہ خرچ کیا۔
10۔ نواز الدین صدیقی

نواز الدین صدیقی بالی ووڈ کے ایک نامور اسٹار بن چکے ہیں اور گہری رنگت کے باوجود ان کی پرسنالٹی خود میں ایک ہی شناخت رکھتی ہے لیکن شوبز میں انٹری کے وقت نواز الدین ایسے ہر گز نہیں تھے بلکہ انہوں نے شوبز سے کمانے کے بعد اپنے اوپر بہت پیسہ خرچ کیا ہے۔
9۔ نیہا ککڑ

بھارت کی مشہور گلوکارہ نیہا ککڑ اپنی آواز کے ساتھ ساتھ اپنے گلیمرس انداز کی وجہ سے بھی مشہور ہیں تاہم شوبز انڈسٹری میں آنے سے قبل نیہا اتنی زیادہ خوبصورت اور گلیمرس نہیں تھیں تاہم انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے کیلئے جہاں اپنے ٹیلنٹ پر محنت کی وہیں اپنی ظاہری خوبصورتی پر بھی بہت زیادہ پیسہ اور وقت لگایا ہے۔
8۔ کپل شرما

بھارت میں کامیڈی شوز کے معروف میزبان کپل شرما ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی قسمت آزما رہے ہیں لیکن شوبز میں آنے سے پہلے کپل معمولی شکل و صورت رکھتے تھے لیکن کامیابی ملنے کے بعد انہوں نے کام کے ساتھ ساتھ اپنی پرسنالٹی بنانے پر بھی بہت محنت کی ہے۔
7۔ ریمو ڈیسوزا

بالی ووڈ کے مشہور کوریو گرافر اور ڈائریکٹر ریمو ڈیسوزا انڈسٹری میں انٹری کے وقت اتنے ہنڈسم نہیں تھے لیکن انہوں نے انڈسٹری میں رہنے کیلئے اپنے آپ پر بھی خوب پیسہ لگایا اور اپنی شکل و صورت کو اس قابل بنایا ہے۔
6۔ عائزہ خان

پاکستان کی مشہور اداکارہ عائزہ خان اس وقت ڈراموں کی اولین پسند سمجھی جاتی ہیں، عائزہ اپنے ٹیلنٹ اور اپنی خوبصورتی کی وجہ سے ہی شوبز میں کامیاب ہوئیں تاہم انہوں نے بھی اپنی خوبصورتی کو بڑھانے اور برقرار رکھنے کیلئے بہت محنت کی ہے۔
5۔ سجل علی

پاکستان اور بھارت میں بھی کامیابی حاصل کرنے والی اداکارہ سجل علی اپنی معصومیت کی وجہ سے زیادہ مقبول ہیں جبکہ ان کی خوبصورتی بھی کسی سے کم نہیں اور اپنی اس خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے سجل علی بھی بہت محنت اور پیسہ خرچ کرتی ہیں۔
4۔نانا پاٹیکر

بالی ووڈ کے سپر اسٹار نانا پاٹیکر روایتی طور پر خوبصورت ہیروز کی طرح نہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے بطور ہیرو بھی کئی فلموں میں کام کیا، اپنی اداکاری اور ڈائیلاگز کی وجہ سے مشہور نانا پاٹیکر گوکہ اب بھی زیادہ خوبصورت نہیں لیکن اس شکل و صورت پہنچنے کیلئے بھی انہوں نے بہت محنت اور پیسہ خرچ کیا ہے۔
3۔ صنم بلوچ

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے مماثلت رکھنے والی ٹی وی میزبان اور اداکارہ صنم بلوچ اپنی معصومانہ اداؤں کی وجہ سے زیادہ مقبول ہیں تاہم اس کے باوجود وہ اپنی خوبصورتی کو بھی نظر انداز نہیں کرتیں اور خوبصورتی کیلئے کافی محنت اور پیسہ خرچ کرتی ہیں۔
2۔ حرا مانی

پاکستان کی مشہور اداکارہ حرا مانی اپنی اداکاری کی وجہ سے بے حد مقبول ہیں اور ان کی معصومیت بھی شائقین کو بہت پسند ہے اور شوبز میں آنے بعد انہوں نے اپنی خوبصورتی کو بڑھانے اور برقرار رکھنے پر خاصی رقم خرچ کرنے کے علاوہ بہت محنت بھی کی ہے۔
1۔ مہوش حیات
پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ مہوش حیات کئی فلموں میں فن کے جوہر دکھاچکی ہیں اور ان کی اداکاری کی وجہ سے انہیں صدارتی تمغہ امتیاز بھی مل چکا ہے تاہم اس کے باوجود مہوش حیات اپنی خوبصورتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتیں اور اپنی خوبصورتی پر لاکھوں روپیہ خرچ کرتی ہیں۔
Leave a Reply