
ڈاکٹر خُرم نے بتایا آلو کا ایسا پیسٹ جو چہرے کا رنگ کم ہی وقت میں صاف کرے بالکل سیرم کی طرح
ڈاکتر خُرم مختلف قسم کے ٹوٹکے بتاتے رہتے ہیں مگر ساتھ ہی ساتھ وہ کچھ دوائیں یا کیپسولز بھی بتاتے ہیں جو آزمودہ اور قابلِ استعمال ہوتے ہیں جن کے فائدے اور نقصان، وقتِ استعمال اور دیگر چیزوں کے بارے میں یہ واضح بتا دیتے ہیں۔ لیکن آج ڈاکٹر خُرم کا ایک ایسا ٹوٹکہ ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جو کچن میں موجود چیزوں سے ہی بنایا جاسکتا ہے اور اس سے رنگ بھی گورا ہوتا ہے۔
٭ آلو کاٹنے کے بعد اس کے چھلکوں کو پھینکنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ان کو دھو کر رکھ لیں۔
٭ بلینڈر میں آلو کے کٹے ہوئے چھلکے ، دو چمچ عرقِ گلاب، تین چمچ املی کا پانی اور 3 چمچ کچا دودھ لیکوئیڈ ڈالیں ان کو اچھی طرح بلینڈ کریں۔
٭ ایک گاڑھا پیسٹ تیار کرلیں، جیسے ہی پیسٹ تیار ہو جائے اس کو اپنے چہرے پر گردن تک اچھی طرح لگائیں۔
٭ اگر جھاڑو لگا رہی ہیں یا گھر کا کوئی اور کام کر رہی ہیں تو اس سے پہلے یہ پیسٹ لگا کر چھوڑ دیں، کام بھی ساتھ ساتھ کرتی رہیں اور پیسٹ بھی لگا رہنے دیں، جن یہ بالکل خشک ہو جائے تو سادے پانی سے منہ دھو کر چہرے پر ٹھنڈے گلاب کے عرق کا سپرے کرلیں۔
٭ یہ پیسٹ بنا کر بوتل میں بھر کر رکھ لیں، اگر چہرے پر ایکنی کا مسئلہ نہیں ہے تو اسی پیسٹ میں چٹکی بھر ہلدی ڈال لیں، ورنہ ہلدی نہ ڈالیں۔
اس سے آپ کا رنگ بھی گورا ہوگا، چہرے کی جھریاں بھی ختم ہو جائیں گی، فائن لائنز بھی کنٹرول ہو جائیں گی، کالے گھیروں کو ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی کیونکہ آلو کے چھلکوں میں ربوفلامن اور وٹامن بی-6 اور فینولکس شامل ہوتے ہیں، اس کے علاوہ دودھ میں لیکٹک ایسڈز اور املی میں وٹامن سی، نائسن اور فائنرز ہوتے ہیں، جوکہ آپس میں مل کر رنگ گورا کرنے والے کیمیکلز کی شکل اختیار کرتے ہیں، جس سے جلد پر کوئی نقصان نہیں ہوتا، ساتھ ہی جلد پر آنے والے پسینے میں موجود نمکیاتی مرکبات مکسچر میں شامل ہونے سے کالے گھیرے بھی کم ہوتے ہیں اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
Sharing is caring!