گیئر بدلنے کا انداز دل کو بھا گیا۔۔ لڑکی نے اپنے ڈرائیور سے ہی شادی کرلی! دلچسپ کہانی
“میرے شوہر پہلے ڈرائیور تھے۔ مجھے گاڑی چلانا سکھاتے تھے۔ مجھے اچانک ان سے محبت ہوگئی۔ انھوں نے میری محبت کو قبول کیا اور یوں ہم نے شادی کر لی“
یہ کہنا ایک ایسی دلہن کا ہے جنھوں نے ذات پات، دولت اور رتبے کا خیال کیے بغیر اپنے ڈرائیور سے شادی کرلی۔ دلہن سے جب اس انوکھی شادی کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ جس انداز میں ان کے ڈرائیور گیئر بدلتے تھے وہ اس پر دل ہار بیٹھیں اور محبت میں گرفتار ہوگئیں۔
مالکن سے شادی کا تو خواب میں بھی نہیں سوچا تھا
دلہن نے شادی کے دن اپنے شوہر کے لئے “چابی کھوجائے“ والا گیت بھی گنگنایا جسے سن کر سب ہنس پڑے۔ اپنی نئی نویلی مالکن دلہن کی ایسی باتوں پر دلہا صاحب بھی شرماتے رہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیگم سے بہت محبت کرتے ہیں اور مالکن سے شادی کا تو انھوں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔