
دُلہن کو کپڑوں سمیت کیوں نہلا دیا؟ شادی میں ہونے والی انوکھی رسم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
شادی کی نئی نئی رسومات آج کل بہت
زیادہ بڑھ گئیں ہیں۔ ہر کوئی کچھ نا کچھ ایسا کرنے کی دوڑ میں نکل پڑا ہے کہ جیسے وہی سیلیبریٹی ہو۔ شادی میں کچھ نیا کرنے کی سوچ نے ایسے لوگوں کو بھی مشہور کر دیا ہے جو کسی ہنر کی وجہ سے مقبول نہیں ہوئے بلکہ منفرد رسومات انجام دینے کی وجہ سے مشہور ہوئے۔ آج ہم آپ کو ایک ایسی پاکستانی شادی کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس میں ایک ایسی رسم کی گئی جو مذاق بن گئی۔
آج کل ٹرینڈ ہے کہ برائیڈل شاور کیا جاتا ہے یعنی شادی سے پہلے دلہن کی بہنیں، خواتین کزنز، غیر شادی شدہ لڑکیاں مل بانٹ کر ایک پارٹی رکھتی ہیں جس میں وہ سب مل کر ایک دلہن کے ساتھ کیک کاٹتی ہیں اور تفریح کرتی ہیں، تصاویر کھینچواتی ہیں تاکہ یادگار رہے۔ لیکن ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کو مہنگا اور نفیس برائیڈل جوڑا پہنایا ہوا ہے وہ خوب تیار بھی ہے۔ اس نے بھاری جیولری بھی پہن رکھی ہے اور ایک سیمنٹ سے بنی ایک بینچ پر بیٹھی ہوئی ہے۔
اس کے اطراف قریبی خواتین کھری ہیں وہ غالباً اس کی کزنز اور بہنیں ہیں۔ انہوں نے اس کے سر کے اوپر ایک تھال نما برتن رکھا ہوا ہے جس میں پانی ہے اور یہ لوگ پانی سجی سنوری دلہن پر گرا رہے ہیں۔ ان کی اس ویڈیو کو لوگ جتنا پسند کر رہے ہیں اتنی ہی تنقید بھی کر رہے ہیں کہ کیا فائدہ ہوا اتنے مہنگے کپڑے پہننے کا اور اتنا تیار ہونے کا جب پانی ڈال کر سب خراب ہی کرنا تھا تو۔