نواز شریف کی ڈیل کی خبروں کی اصل حقیقت کیا ہے ؟ ساری کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مابین کافی عرصے سے ڈیل کی خبریں زیر گردش ہیں حکومت کی جانب سے این آر او مانگے جانے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے این آ او کو رد کئے جانے کی خبریں آتی رہی ہیں تاہم اب سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہاکہ


نواز شریف کو ڈیل کی پیشکش مفروضے اور سازشی کہانیاں ہیں، نہ عمران خان ایسی ڈیل دینے کیلئے تیار ہیں نہ نواز شریف ایسی ڈیل لینے کیلئے تیار ہیں جس میں وہ پیسے دے کر اپنے جرم کا اعتراف کرلیں،شہید کیپٹن جنید عباسی کے والد عرفان عباسی اور بھائی مدثر عباسی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنید دوستوں سے ہمیشہ یہی کہتا کہ دعا کرو میں شہید ہو جاؤں،بائیس سالہ شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی بہن مومنہ اور طیبہ ستی نے بتایا کہ ارسلان عالم آخری دفعہ گھر آیا تو کہا تھا کہ کتنا اچھا منظر ہوگا جب مجھے پرچم میں لپیٹ کر لائیں گے۔پرویز رشید نے مزید کہا کہ جس شخص کی عزت تار تار کی گئی ہو ، جس کی محبت کو اس سے چھین لیا گیا ہو، جسے بیٹی کی شفقت سے بھی محروم کردیا گیا ہو اسے یہ حکمران کیا آفر کرسکتے ہیں۔جبکہ ایک اورنجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ہمارے ساتھی اینکر ارشد شریف نے ایک انٹرویو کیا اور وہ انٹرویو بہت سخت کرتے ہیں اسی لیے لوگ اُن کو انٹرویو دینے سے گریز کرتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ ملک کے وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ دو پیغامات بھجوائے گئے لیکن
وہ خود نام لیتے ہوئے ڈر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم عمران خان ان ممالک کا نام نہیں لے رہے تو میں یہ کیسے بتا دوں کہ قطر نے آ کر دو مرتبہ پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے نواز شریف گرفتار ہوئے ہیں ڈیل کی باتیں تب سے ہو رہی ہیں۔ جب میاں صاحب پاکستان تشریف لائے اور انہیں گرفتار کیا گیا تو انہیں یہ بتایا گیا تھا کہ ان کی گرفتاری پر پورے پاکستان میں آگ لگ جائے گی۔ائیرپورٹ پر شہباز شریف نہیں پہنچ سکے تھے ، بارہ منٹ کا فاصلہ وہ اٹھارہ گھنٹے میں بھی طے نہیں کر سکے تھے۔ اس کے بعد اسحاق ڈار ، قطر اور اٹلی نے آ کر پیشکش کی ۔ نواز شریف نے پاکستان کی اہم شخصیت کے ساتھ ضد کی کہ مریم نواز کو کلین چٹ دیں گے میں اپنی باقی زندگی لندن میں جا کر آرام کروں گا لیکن مریم نواز سیاست کرے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نواز شریف کی ڈیل سے متعلق کئی باتیں سامنے آ چکی ہیں۔حال ہی میں کچھ صحافیوں نے دعویٰ کیا کہ شریف خاندان کی ڈیل آخری مراحل میں ہے اور طے پایا ہے کہ پلی بارگین کے ذریعے پیسے دے کر نواز شریف ملک سے باہر چلے جائیں گے۔ اس حوالے سے حکومتی وزیر میاں اسلم اقبال نے بھی دعویٰ کیا اور کہا کہ میں باوثوق ذرائع سے کہہ رہا ہوں کہ

ڈیل ہو رہی ہے ، جبکہ پیسوں سے متعلق بات چیت چل رہی ہے۔ کئی حلقوں میں 12 ارب ڈالر کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اہم انکشاف کر تے ہوئے تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ کہ نیب کی طرف سے نواز شریف کو بخشی کیلئے 25 ارب ڈالر کی پیشکش کی گئی ،جب اس پیشکش کا ذکر خاندان میں ہوا تو خاندان میں حسن اور حسین نواز کی رائے بھی معلوم کی گئی ،مریم نواز جو بذات خود پلی بارگین کے حق میں ہیں لیکن وہ اس پورے معاملے میں اپنا نام سامنے نہیں لانا چاہتی ۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق نواز شریف خود بھی اس آپشن سے فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں ،لیکن اصل معاملہ اس ڈیل کے تخمینے کا ہے ۔اب ذرائع یہ بتا رہے ہیں کہ یہ ڈیل 50/50پر مکمل ہو سکتی ہے ۔تاہم اصل حقیقت اُس وقت ی سامنے آ سکتی ہے جب حکومت یا اپوزیشن خود اس کی تصدیق کرے.

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.