
مچھلی کا سر اور اس میں سے نکلنے والی چکنائی کھانے کے فائدے جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
علمی سپاٹ! مچھلی ایک ایسی غذاء ہے جس کے بےشمار فوائد موجود ہیں لیکن اس حوالے سے بہت ہی کام لوگ جانتے ہیں۔ پاکستان میں مچھلی بہت شوق سے کھائی جاتی ہے اور ہر گھر میں یہ مختلف طریقوں سے پکا کر کھائی جاتی ہے۔ لوگ عام طور پر مچھلی کے گوشت کو کھانا پسند کرتے ہیں لیکن اس کے سرے مچھلی فروش کے پاس ہی چھوڑ جاتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں مچھلی کے سروں کے 5 ایسے فائدے شامل کیے جا رہے ہیں جنہیں جان کر آپ اس طاقتسے بھرپور کھانے کو اپنی خوراک میں شامل کرنا پسند کریں گے
۔ 1- زبردست پروٹین یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کے مچھلی کے گوشت میں بہترین معیار کا پروٹین پایا جاتا ہےلیکن یہ بات بھی جانیں کہ مچھلی کے سرے بھی اس پروٹین سے خالی نہیں ہوتے۔ مچھلی کے سروں سے نکلنے والا مادہ کولیسٹرال سے پاک ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے کئی دائمی بیماریوں پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اور خاص طور پر جب سردی کے موسم میں جسم کا ایمیون سسٹم کمزور ہو جاتا ہے تب مچھلی کے سر کو کھانا وائرل بیماریوں کو آپکے جسم سے دور رکھتا ہے۔ 2- وٹامن اے سے بھرپور ہے مچھلی کے سروں سے نکلنے والی چکنائی جہاں دیگر غذائی اجزا کا خزانہ ہے وہاں یہ وٹامن اے بھی موجود ہوتا ہے اور یہ وٹامن ہمارے جسم میں کئی اہم کام سرانجام دیتا ہے