
یو اے ای؛ کورونا پابندیوں میں نرمی‘ سفری ہدایات سے متعلق وضاحت آگئی
یو اے ای؛ کورونا پابندیوں میں نرمی‘ سفری ہدایات سے متعلق وضاحت آگئی
پی سی آر ٹیسٹنگ، ماسک پہننے اور پروازوں کے لیے تازہ ترین قوانین کی تفصیلات جاری
ابوظہبی ( 29 ستمبر2022ء ) متحدہ عرب امارات کے سفر کے لیے پی سی آر ٹیسٹنگ، ماسک پہننے اور پروازوں کے لیے کوویڈ کے تازہ ترین قوانین کی وضاحت کردی گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کا سفر اب کورونا وباء سے پہلے کے معمول پر آچکا ہے، حکام نے کوویڈ سیفٹی کے قوانین کو مزید نرم کیا ہے کیوں کہ یومیہ کیسز کی تعداد 300 سے نیچے آچکی ہے اور ہسپتال میں نئے مریضوں کے داخل ہونے کی کم سے کم شرح کے ساتھ عملی طور پر صفر اموات ہوچکی ہیں، جس کی بنیاد پر متحدہ عرب امارات میں متعدد احتیاطی تدابیر بشمول ماسک پہننے میں نرمی کی گئی ہے۔درج ذیل میں متحدہ عرب امارات کے سفر کے لیے PCR ٹیسٹنگ کے تقاضوں کے علاوہ تازہ ترین حفاظتی اصولوں کی وضاحت کی گئی ہے؛ >> ماسک پہننامتحدہ عرب امارات کی تین ایئر لائنز امارات، اتحاد اور فلائی دبئی نے تصدیق کی ہے کہ جہاز میں سوار مسافروں کے لیے ماسک لازمی نہیں ہیں، دبئی ایئرپورٹس کے ترجمان نے کہا کہ دبئی انٹرنیشنل (DXB) اور دبئی ورلڈ سینٹرل (DWC) کے مسافروں کے لیے ماسک پہننا اختیاری ہے، تاہم درمیانی یا زیادہ دور کی منزلوں پر لاگو ہونے والے قواعد کی بنیاد پر ایئر لائنز مسافروں سے جہاز میں چہرہ ڈھانپنے کی درخواست کرسکتی ہیں۔اتحاد ایئرویز نے کہا کہ ماسک صرف چین، بھارت، انڈونیشیا، جاپان، مالدیپ، فلپائن، جنوبی کوریا، سیشلز یا کینیڈا جانے والے مسافروں کے لیے ضروری ہوں گے۔>> پی سی آر ٹیسٹنگ -ابوظہبیاتحاد ایئر ویز کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات میں کہا گیا ہے کہ ایسے مسافر جن کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، انہیں پرواز سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہے، 30 دنوں کے اندر جاری کردہ کورونا ریکوری سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کے لیے بھی یہ ضروری نہیں ہے جب کہ غیر ویکسین والے مسافروں کو اپنی پرواز سے 48 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے، 16 سال سے کم عمر کے بچے اس سے مستثنیٰ ہیں۔