
“گجنی ” کی کہانی جرمنی میں سچ ثابت
فلموں میں نبھائے گئے کردار کا حقیقی زندگی میں تصور مشکل دکھائی دیتا ہے، لیکن بھارتی فلم گجنی میں عامر خان کے نبھائے گئے قلیل مدتی یاداشت(Short term
memory loss) جانے کا کردار جرمنی میں سامنے آگیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں ڈینئل شومڈ نامیشخص کی گاڑی کو 2015 میں حادثہ پیش آیا جس میں وہ زندہ بچ گئے تھے جبکہ اس حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ان کے سر پر آئی چوٹ کے بعد وہ بولنے اور چلنے پھرنے سے محروم ہوگئے تھے لیکن تھراپی کے بعد وہ بہتر ہوئے اور بولنے اور چلنے پھرنے لگے۔ تاہم ایک چیز جو وہ حادثے کے بعد حاصل نہ کرسکے وہ ان کی یادداشت کی صلاحیت تھی، اب ان کے پاس اپنے حالیہ واقعات کو مستقبل میں آگے تک یاد رکھنے کی صلاحیت موجود نہیں رہی۔ ڈاکٹرز کے مطابق اگر ڈینئل شومڈ سو جاتے ہیں تو اس کے بعد سونے سے پہلے کی چیزیں ان کے لیے یاد رکھنا مشکل ہوجاتا ہے جبکہ اگر جاگتے رہیں تو بمشکل 6 گھنٹے سے زائد وقت کی باتیں یاد رکھ پاتے ہیں اور بھول جاتے ہیں۔