کروڑوں دلوں کی دھڑکن معروف اداکارہ اچانک چل بسیں، مداحوں بھی غم سے نڈھال

بالی ووڈ کی ڈراما ادکارہ نیشی سنگھ 50 برس کی عمر میں چل بسیں۔

وہ کئی برسوں سے شدید بیمار تھیں اور جسمانی طور پر مفلوج تھیں، بیماری کے آخری حملے

نے شدید متاثر کیا۔نشی سنگھ نے ٹی وی کے مشہور ڈراموں عشق باز، قبول ہے اور تینالی راما میں کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے پسماندگان میں اپنے شوہر اور دو بچوں کو چھوڑا ہے

جبکہ ان کی فیملی شدید طور پر مالی بحران میں مبتلا ہے۔ان کے شوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایک روز قبل ہی ہم نے ان کا جنم دن منایا تھا اور وہ اس پر بہت خوش تھیں۔نشی سنگھ کی موت پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ مختلف شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب بالی وڈ کے معروف ہدایتکار پرکاش جھا

نے بڑے اداکاروں کو ‘گٹکے’ کے اشتہارات میں کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔پرکاش جھا نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ جب صف اول کے اداکاروں کو گٹکے کے اشتہار کیلئے 50 کروڑ روپے مل رہے ہیں اور وہ گٹکے بیچ رہے ہیں تو پھر وہ میری فلموں میں کیوں کام کریں گے۔ہدایتکار نے بتایا کہ ایک اسکول میں جانا ہوا تو پرنسپل نے بھی گٹکے سے متعلق شکایت کی اور کہا کہ تم لوگ فلم انڈسٹری میں کیا کر رہے ہو؟ ہمارے اسکول کے بچے بھی گٹکا کھاتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ کئی شہروں میں بڑے اداکاروں کے گٹکے کے اشتہارات کے ہوڈنگ بورڈز لگے ہوئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ جب اداکار گٹکے بیچنے سے زیادہ جاندار کردار پر کام کرنا چاہیں گے تو خود ہی میرے پاس آجا ئیں گے۔خیال رہے کہ حال ہی میں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کو مداحوں کی جانب سے تمباکو برانڈ کی تشہیر پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.