
چند روز قبل ا نتقال کر جانیوالی دردانہ آپا نے علیزے شاہ کو کیا نصیحت کی تھی ؟
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ نے گزشتہ روز انتقال کرجانے والی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی جانب سے انہیں کی جانے والی نصیحت
کے بارے میں بتایا ہے۔علیزے شاہ نے اپنی انسٹا پوسٹ میں ان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ’میں آج بھی وہ دن نہیں بھول سکتی، جب میری دردانہ آپا سے پہلی ملاقات ہوئی تھی۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’اس ملاقات میں انہوں نے مجھے نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا بہت ظالم ہے بیٹا، اپنا خیال رکھنا۔‘علیزے شاہ نے لکھا کہ ’کون جانتا تھا کہ میری دردانہ بٹ سے یہ پہلی اور آخری ملاقات ہوگی۔‘یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا کے باعث گزشتہ روز 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔