
پاکستان کے خلاف سیریز جیت کر بھی کپتان معین علی غیر مطمئن! ہم 6-1 سے سیریز جیت سکتے تھے
پاکستان کے خلاف سیریز جیت کر بھی کپتان معین علی غیر مطمئن! ہم 6-1 سے سیریز جیت سکتے تھے، میچ کے بعد بیان، ویڈیو دیکھیںانگلینڈ کرکٹ ٹیم کے
کپتان معین علی کا کہنا ہے کہ سیریز ہمارے لیے بہت اچھی رہی، جس طرح کھلاڑیوں نے کھیلا بہت اچھا تھا۔ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح حاصل کرنے کے بعد ٹیم کے کپتان معین علی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم مایوس ہوئے کہ ہم نے یہ سیریز 6-1 سے نہیں جیتی۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل 2 میچ ہارنے کے بعد سیریز میں کم بیک کیلئے محنت کی ضروت تھی، خوشی ہے کہ بیٹرز اور بولرز نے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے سیریز جیتی۔ معین علی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں سینئرز کی واپسی سے کمبی نیشن مزید بہتر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طویل عرصہ بعد اہم ٹور تھا، ورلڈ کپ سے قبل 7 میچز کھیلنے سے کافی فائدہ ہوا ہے۔
Sharing is caring!