ٹھیک سے بیٹھو لوگ کیا کہیں گے

ٹھیک سے بیٹھو لوگ کیا کہیں گے ؟ گزشتہ روز صبا قمر نے اپنی کس تصویر کے ساتھ یہ

کیپشن شیئر کر ڈالا ؟ جانیےپاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ہیں۔اداکارہ صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔اداکارہ نے پوسٹ کردہ تصاویر میں دلچسپ کیپشن دیا ہے، پہلی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ٹھیک سے نہیں بیٹھی ہیں،جس پراداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ٹھیک سے بیٹھو لوگ کیا کہیں گے۔جبکہ صبا قمر کی دوسری تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ٹھیک ہو کر بیٹھ گئی ہیں جس کی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ لو بیٹھ گئی ٹھیک سے۔ اداکارہ کی اس تصویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے چند ہی منٹوں میں ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہو گیاہے۔اس سے قبل صبا قمر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کچھ تصاویرشیئر کی تھیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کی زینت بن گئی تھیں۔صبا قمر کے فوٹو شوٹ میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی تھی کہ ایک عورت کتنی مضبوط اور بے خوف ہوتی ہے۔صبا قمر کا اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا تھا کہ’درد عورت کو بہادر بنا دیتا ہے، ’مجھے وہاں تلاش کرو جہاں جنگلی ہوتے ہیں‘ ۔جبکہ ایک پوسٹ پر صبا قمر کی جانب سے خود کے لیے ’بے خوف‘ کا کیپشن بھی دیا گیا تھا۔مداحوں کی جانب سے اُن کے اچھوتے کیپشنز کو بھی خوب سراہا گیا جن میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد معروف نام بھی شامل ہیں۔دوسری جانب اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب ڈرامہ و فلم انڈسڑی میں اپنے نام کا لوہا منوانے والی صبا قمر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں۔واضح رہے کہ صبا قمر کی تصاویر، ویڈیوز اور معاشرتی برائیوں پر بنائے گئے وی لاگز کو عوام کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے اور اہمیت دی جاتی ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.