ویڈیو سٹوری نے راز کھول دیا

کیا ایک اور بھارتی بھابھی آنےوالی ہے، کرکٹر نسیم شاہ اوربھارتی اداکارہ اروشی کےدرمیان کیاچل رہاہے…. ؟ ویڈیو سٹوری نے راز کھول دیا

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی اداکارہ اور ماڈل گرل اروشی روٹیلا کی جانب سے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کیے جانے کےبعد سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز اور تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا…..۔ہوا کچھ یوں بھارت کے خلاف پاکستان کے میچ کے بعد اروشی روٹیلا نے ایک فین پیچ سے شیئر کی گئی ایڈیٹ ویڈیو کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا جس سے بظاہر یہ تاثر جا رہا ہے کہ,,,بھارتی اداکارہ بھی فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متاثر ہوگئی ہیں۔ویڈیو میں نسیم شاہ کو بولنگ کے دوران ہنستے تو کبھی اداس ہوتے جبکہ اروشی کو انہماک سے میچ دیکھتے اور ادائیں دکھانے کو ایک ساتھ ایڈیٹ کرکے دکھایا گیا ہے….، بیک گراؤنڈ میوزک میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا گانا بھی چل رہا ہے۔ اس اسٹوری ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر میمز اور تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایک صارف نے اروشی اور نسیم شاہ کی مذہبی انداز میں ایڈیٹ تصویر کو مستقبل کا ایک سین قرار دیا۔…..ایک صارف نے نسیم اور اروشی کی ویڈیو سے لی گئی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا نسیم نے ریشبھ پنٹ کو بنا بولنگ کیے کلین بولڈ کر دیا۔یاد رہے کہ پاک بھارت میچ کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر اروشی اور ریشبھ پنٹ کے درمیان مبینہ تعلقات کے الزامات پر ماضی میں ہونے والی چپقلش سے متعلق نئی میمز وائرل تھیں..۔ایکصارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال کیاکہ اروشی نے اپنی اور نسیم کی خوبصورت سی ویڈیو شیئر کی ،کیا ایک اور بھابھی آنے والی ہے؟۔ملک اشرف نامی صارف نے تو اروشی کو نسیم شاہ سے دور رہنے کا مشورہ دے ڈالا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.