
ناقابل یقین تفصیلات سامنے آگئیں
ناقابل یقین تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی (ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ میں مرحوم اداکار عمر شریف کی جائیداد منتقلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عمر شریف کی بیوہ زرین غزل سے فلیٹ خریدنے والے سلمان احمد کو عدالتی حکم پر فریق بنالیا گیا۔دوران سماعت زرین غزل کے وکیل بیرسٹر محسن شاہوانی نے کہا کہ مرحوم اداکار عمر شریف نے فلیٹ زرین غزل کو تحفے میں دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے عمر شریف کی درخواست پر فلیٹ منتقلی پر عمل درآمد روک رکھا ہے۔عدالت عالیہ نے فلیٹ کی منتقلی سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 3 ہفتوں کےلیے ملتوی کردی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی آئندہ سماعت پر فلیٹ خریدنے والے سلمان احمد سے جواب طلب کرلیا ہے۔