میں تو چاہتی تھی میری شادی سخت سردی میں ہو

میں تو چاہتی تھی میری شادی سخت سردی میں ہو کیونکہ۔۔ –
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی ماڈل و اداکارہ ایمان علی کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی، جس کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور اب ماڈل کی بہن گلوکارہ رحمہ علی نے بھی خفیہ شادی کر لی….
۔رحمہ علی کی شادی کچھ ماہ ہوئی جس کے بارے میں انہوں نے کسی سے کوئی بات نہیں کی تھی، اور اب ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے خود انکشاف کیا کہ ان کے لیے بھی یہ شادی غیر متوقع ہی تھی….
۔گلوکارہ کی شادی ان کی بہن ایمان علی کی شادی کے ایک ماہ بعد ہی ہوئی اور اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انہیں اس بات کا بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ان کی شادی بھی اس ہی سال ہوجائے گی۔…..رحمہ علی کی شادی ان کے دوست سبطین سے ہوئے جنہیں وہ کافی سالوں سے جانتی ہیں۔لیکن یہ محبت آگے نہیں بڑھ سکی کیوں کہ مجھے اداکاری کے سلسلے میں کراچی جانا پڑا، میں 2014 میں واپس لاہور آئی اور اس وقت بھی ہمدونوں ایک دوسرے سے محبت کتے تھے۔ سبطین نے مجھے شادی کی پیشکش کی اور 2016 میں ہماری منگنی ہوگئی، ہمیں تب شادی کرنی تھی پر ایسا نہیں ہوپایااور ہماری منگنی ٹوٹ گئی، جس کے بعد ہم نے دو سالوں تک ایک دوسرے سے کوئی رابطہ نہیں رکھا‘۔گلوکارہ نے مزید بتایا کہ ’اس کے بعد دوبارہ ہم رواں سال مارچ میں ایک دوست کی شادی میں ملے، ہماری محبت پھر سے جاگ گئی، سبطین نے کہا کہ وہ اب بھی مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے، میں نے انکار کیا،
لیکن انہوں نے ایسا کرلیا، اس نے اچانک پھر شادی کی پیشکش کی اور کہا کہ اگر مجھے کوئی مسئلہ نہیں تو بس اب شادی کرلیتے ہیں، یہ مارچ کا آخری ہفتہ تھا، اس نے اپنی بہنوں اور میری فیملی سے بات کی اور انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے لیے بےحد خوش ہیں کیوں کہ ہم ایک ساتھ رہنے کے لیے ہی بنے ہیں
اور واقعی یہ حقیقت ہے ہم ایک ساتھ رہنے کے لیے ہی بنے ہیں‘۔رحمہ نے بتایا کہ وہ چاہتی تھی کہ ان کی شادی سردی کے موسم میں ہو لیکن ان کی فیملی نے چاہا کہ وہ فوراً شادی کرلیں، ’ہمارے گھر والوں نے کہا کہ وہہمیں اس بار وقت نہیں دیں گے‘۔رحمہ اور سبطین کا نکاح 19 اپریل کو بحریہ گرینڈ مسجد میں ہوا، اس دوران رحمہ نے روایاتی عروسی لباس زیب تن کیا۔ 20 اپریل کو ان دونوں کی شادی کا استقبالیہ منعقد کیا گیا جس دوران رحمہ سرخ رنگ کے گاؤن میں نظر آئیں۔رحمہ کی بہن ایمان علی بھی اس دوران نہایت خوبصورت انداز میں نظر آئیں۔مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے رحمہ نے بتایا کہ وہ میوزک پر ہی کام کرتی رہیں گی…

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.