
مجھے معلوم ہے اچھے لڑکے ہاتھ سے نکل رہے ہیں ۔۔ مشہور اداکارہ ماریہ واسطی نے شادی کیوں نہیں کی؟ شو میں راز پر سے پردہ اٹھا دیا
ہم اکثر اپنے من پسند اداکاروں کی زندگی کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ
کیا کرتے ہیں، کیسے کپڑے پہنتے ہیں اور کیا کھاتے ہیں بالکل ویسے ہی مداحوں کو یہ بات جاننے کا بھی تجسس رہتا ہے کہ ان کا مان پسند اداکار یا اداکارہ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی۔ ایسا ہی کچھ ایک نجی ٹی وی کے شو میں ہوا جب بہترین اداکارہ ماریہ واسطی سے شو میںموجود مداح نے سوال کیا کہ آپ سے سوال کروں گا، نصحیت بھی جبکہ آپکو بس جواب دینا ہوگا۔ اور وہ سوال یہ ہے کہ آپ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی جبکہ اچھے لڑکے ہاتھ سے نکل رہے ہیں تو آپکو کیسے لڑکے کا انتظار ہے۔ اس سوال پرماریہ واسطی بے ساختہ ہنسی دیں اور کہا کہ کیا پتا مجھے کسی برے لڑکے کی تلاش ہو جب اچھے سارے ختم ہو جائیں گے تو کسی برے لڑکے سے کر لوں گی شادی۔ یہی نہیں ان کے ہمراہ اس شو میں جگن کاظم بھی موجود تھیں جنہوں نے اس موقعے پر کہا تمہیں ماریہ خون سے لکھا ہوا کسی نے خط تو نہیں بھیجا۔ جس پر وہ کہنے لگیں نہیں نہیں بھئی تو اس موقعے پر جگن کہتی ہیں مجھے خط ملا تھا جو مجھے سمجھ میں بھی نہیں آ رہا تھا میں کبھی کس کو بلاؤں تو کبھی کس کو پھر ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ باجی یہ تو خون سے لکھا ہے میں نہیں پڑھ سکتا۔