ماہرہ خان کے گارڈ نے ریما خان کیساتھ کیا کر دیا

ماہرہ خان کے گارڈ نے ریما خان کیساتھ کیا کر دیا؟ ویڈیو وائرل ہوگئیکینیڈا میں منعقدہ ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران معروف اداکارہ ماہرہ خان کے محافظ کی سینئر ادکارہ ریما خان کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی

۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے دونوں اداکارائیں آپس میں تبادلہ خیالات کررہی ہیں جبکہ ماہرہ خان کا محافظ ان دونوں کےدرمیان ہاتھ رکھ کر ماہرہ خان کو ریما سے بچانے کی کوشش کررہا ہے۔یاد رہے کہ ریما خان اور ماہرہ خان کی گہری دوستی ہے اور دونوں اداکارائیں ایک دوسرے کی بہت عزت کرتی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ماہرہ خان کے محافظ کے طرز عمل کو بدتمیزی قرار دیا جارہا ہے اور اس کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔بعض صارفین نے لکھا کہ شاید محافظ کی نوکری کا یہ پہلا دن ہے، ایک سینئر اداکارہکے ساتھ اس طرح کا رویہ بدتمیزی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.