لڑکے نے دو انگوٹھیاں لے لی، کیونکہ لڑکی کی چھوٹی بہن بھی کافی پیاری ہے۔

ایک لڑکا جیولری والی دکان پرگیا۔ دکان والے سے کہا ”کوئیی اچھی سی انگوٹھی دکھاؤ ۔ ایک لڑکی پھنسا رہا ہوں۔ لگتا ہے کسی بڑے گھر کی ہے۔ تحفہ بھی قیمتی ہونا چاہئے لیکن جیب بھی اجازت نہیں دے رہی ۔ آپکوئیی ایسی انگوٹھی دکھاؤ جو لگے بہت مہنگی لیکن ہو ذرا سستی۔ آپ سمجھ رہے ہیں نا؟ “دکاندار حیرت سے لڑکے کو دیکھ رہا تھا۔

پھر اس نے کچھ اچھی لیکن مناسب قیمت والی انگوٹھیاں دکھائی۔ کافی دیر کے بعد لڑکے نے دو انگوٹھیاں پسند کی۔دکاندار پہلی بار بولا :”اور یہ دوسری والی کس کے لئے؟ “لڑکا ہنستے

ہوئے بولا :”اس کی چھوٹی بہن بھی کافی پیاری ہے یہ نہ پھنسی تو بہن سہی “ پیسے دے کر لڑکی کے گھر گیا۔ اس نے کھانے پہ کافی اہتمام کر رکھا تھا۔ لڑکی کی ماں بھی بہت اچھی طرح ملی۔ ابھی باتیں ہو رہی تھی کہ بیل بجی

چھوٹی بہن دروازہ کھولنے گئی واپس آ کر بتایا پاپا بھی آ گئے۔آنے والے کو دیکھ کر لڑکا جلدی سے اپنی پلیٹ پہ جھک گیا۔لڑکی نے کہا : ”تم اتنے شرمیلے بھی ہو؟ پہلے کیوں نہیں بتایا؟“لڑکے نے کھانا چھوڑ کر باہر کی طرف دوڑ لگا دی۔ اور بولا :”تو نے کب بتایا تھا تیرے باپ کی جیولری شاپ ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.