’’لوٹے کا سکسر اس کے اپنے منہ پر لگتا ہے‘‘ شہباز شریف کو مبارکباد دینے پر خلیل الرحمان قمر آفریدی پر برس پڑے

تحریک انصاف کے حامی عام لوگ ہوں یا معروف شخصیات، ان میں ایک قدر مشترک ہے کہ مخالف نکتہ نظر رکھنے والے کو قطعاً برداشت نہیں کرتے اور اس پر

پل پڑتے ہیں۔ ایسا ہی عمران خان کی الفت کا دم بھرنے والے خلیل الرحمان قمر نے ملک کے مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی کےساتھ کیا ہے۔ شاہد آفریدی کا قصور صرف اتنا تھا کہ انہوں نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ ”شہباز شریف صاحب کو پاکستان کا 23واں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔“شاہد آفریدی کی یہ ٹویٹ خلیل الرحمن قمر کو ایک آنکھ نہ بھائی اور انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے آفریدی پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ”شاہد آفریدی صاحب، ایک دفعہ آپ نے چلتے میچ میں گیند چبا کر کرکٹ اور ملک دونوں کی توہین کی تھی۔ اس بار تو آپ پورا ظرف کھا گئے ہیں۔ آپ کی مرضی لیکن یاد رکھیے گا، لوٹے کا سکسر اس کے اپنے منہ پر آ کر لگتا ہے۔“

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.