
فائیو جی ٹیکنالوجی دراصل کیا ہے اور میں اس کے خلاف مہم کیوں چلا رہی ہوں ؟ اداکارہ جوہی چاولہ کا حیران کن انکشاف
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاؤلہ کی جانب سے بھارت میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے متعارف کرائے جانے کے خلاف کیس داخل کرنے پر اس سال کے اوائل
میں کافی باتیں ہوئیں۔تاہم دہلی ہائیکورٹ نے ان کی اس درخواست کے ساتھ ان کی دیگر دو درخواستوں کو خارج کرتےہوئے ان پر 20 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔جوہی کے اس اقدام پر انٹر نیٹ یوزرز نے ان پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے اس کے ذریعے سے شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی۔ ہفتوں تک خاموش رہنے کے بعد جوہی چاؤلہ نے پیر کو اس حوالے سے کہا کہ وہ گزشتہ ایک عشرے سے لوگوں میں الیکٹرو میگنیٹک فیلڈ ریڈی ایشن (برقی مقناطیسی میدان سے خارج ہونے والی تابکار شعاعیں) کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کی مہم چلا رہی ہیں۔انکے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق جون میں جو کچھ ہوا اس سے مجھے کافی مایوسی ہوئی ہے۔ ایک طرف تو مجھ پر پبلسٹی حاصل کرنے کا الزام لگایا گیا تو دوسری جانب کافی گمنام لوگوں کی جانب سے دل کو گرما دینے والے پیغامات بھی موصول ہوئے۔جنکا کہنا تھا کہ وہ مکمل طور پر انھیں سپورٹ کرتے ہیں، جن میں سے ایک مہاراشٹر کے کسانوں کے ایک گروپ نے بھیجا جس پر میری آنکھوں سے آنسوں نکل آئے۔ انھوں نے بتایا کہ ان کسانوں کی خواہش تھی کہ وہ رضاکارانہ مہم چلا کر اپنی کسان کمیونٹی کے دس ہزار لوگوں سے رقم چندہ کرکے مجھے بھجوائیں گے تاکہ مجھ پر عائد کیے گئے بھاری جرمانے کی رقم کی ادائیگی میں مدد کی جاسکے۔
Leave a Reply