’’ عمران خان! قوم کو آپکی ضرورت ہے

’’ عمران خان! قوم کو آپکی ضرورت ہے، باہر نکلیں

اور…. حنیف عباسی اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے، تہکہ خیز اعلانمسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے 200یونٹ بجلی کے استعمال پرفیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے خاتمے کے حکومتی اعلان کوعوام کے ساتھ دھوکہ اور سنگین مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عوام کی چیخیں سنیں،انہوں نے مطالبہ کیا ہے ۔کہ 500یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے تمام صارفین کوفیول ایڈجسٹمنٹ چارجز سے مکمل استثنیٰ دیا جائے اگر 500یونٹ تک فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز سمیت تمام قسم کے ٹیکس ختم نہ کئے گئے شہر بھر کے تاجر سڑکوں پر نکلیں گے,,,,,,اورحکومت یہ جان لے کہ تاجر جب سڑکوں پر نکلتے ہیں تو طوفان برپا کرتے ہیں ملکی معیشت ڈکیتی یا زبردستی سے نہیں چل سکتی ملکی معیشت کی بہتری کے لئے وزیر اعظم نے جس راستے کا تعین کیا ہے….وزیر خزانہ بھی اسی راستے کو اپنائیں وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹیوں کے کام شروع کرنے تک عوام کا بھرکس نکل جائے گا۔ وزیر اعظم فوری فیصلہ کریں اور بجلی کے بلوں میں شامل تمام ٹیکسز فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کریں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور عوامی مشکلات کے خاتمے کے لئے دن رات محنت کے ساتھ سیلاب کی قدرتی آفت سے بھی نبرد آزما ہیں,,,,,, وزیر اعظم کی مسلسل محنت سے پاکستان میں 10ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری آجائے گی،عمران خان باہر نکلیں اس وقت قوم کو آپکی ضرورت ہے، سیلاب زدگان کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی اپیل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر انجمن تاجران راولپنڈی کے تینوں دھڑوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.