
شلپا سیٹھی کی بہن شمیتا سیٹھی کا حیران کن بیان سامنے آگیا
اداکارہ شلپا شیٹی کی بہن شمیتا شیٹی نے کہا ہے کہ ان کے لیے شلپا شیٹی کے زیرِ سایہ رہنا آسان نہیں ہے، لوگ مجھے جانتے تک نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار
انھوں نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بِگ باس او ٹی ٹی کے میزبان کرن جوہر کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کیا۔بہن کی سپورٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں شمیتا شیٹی جذباتی ہوگئیں اور کہا کہ میرے لیے فلم انڈسٹری میں 20 سے 25 سال کا یہ سفر بہت مشکل رہا ہے، یہ آسان نہیں رہا، مجھے اپنی بڑی بہن شلپا شیٹی کے زیرِ سایہ رہنا پڑا۔ شمیتا نے کہا کہ لوگ انھیں شلپا شیٹی کی بہن کے طور پر پہچانتے ہیں، ان کی اپنی پہچان نہیں ہے، تاہم وہ اب ایک پُر اعتماد اداکارہ ہیں۔ دوسری جانب انھوں نے اپنی بہن کے ساتھ رہنے کو اپنے لیے باعث فخر بھی قرار دیا اور کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان پر ان کی بہن کا سایہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس ریئلٹی شو کے ذریعے لوگوں کو حقیقی معنوں میں شمیتا شیٹی کو جاننے کا موقع ملے گا۔