شلپا سیٹھی حیران کن روپ میں منظر عام پر

شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے پہلے فوٹو سیشن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔شلپا شیٹی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ

ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اپنے نئے فوٹو سیشن کی تصویر شیئر کی۔بالی ووڈ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے گلابی پھولوں کے پرنٹ والی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے اور وہ ان مشکل حالات میں بھی کافی پُراعتماد نظر آرہی ہیں۔شلپا شیٹی نے اپنی پوسٹ کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’عورت کے عروج سے زیادہ طاقتور کوئی طاقت نہیں ہے۔‘اداکارہ نے یہ ساڑھی اپنے پروگرام ’ ڈانس شو‘ کے لیے زیب تن کی جہاں وہ جج کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔شلپا شیٹی نے 18 گھنٹے قبل ہی یہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس پر اب تک 7 لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.