سلمان خان بگ باس 16 ہوسٹ کرنے کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیں گے ؟ سن کر آپ حیران رہ جائیں

مشہور بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کا 16واں سیزن رواں سال ستمبر میں پیش کیا جائے گا

جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے۔ بگ باس میں ہر سال سیٹ کے ڈیزائن سے لے کر شرکا ء تک سب کچھ بدل جاتا ہے مگر میزبان بالی ووڈ کے سلوں میاں ہی رہتے ہیں۔ سلمان خان جو 13 سال سے زیادہ عرصے سے بی بی کے ساتھ منسلک ہیں شو کے 16ویں سیزن میں بھی میزبانی کریں گے۔ تاہم اس مرتبہ وہ یہ شو ہوسٹ کرنے کیلئے کتنا معاوضہ مانگ رہے ہیں جان کر آپ کے بھی ہوش اُڑ جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلومیاں نے بگ باس 16 ہوسٹ کرنے کیلئے 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سلمان نے بگ باس سے تین بار معاوضے میں اضافے کا مطالبہ کیا جو کہ نہ بڑھایا گیا تاہم پچھلے کچھ سیزن میں کوئی بڑا اضافہ نہ ملنے پر اس مرتبہ سلمان خان اٹل ہیں کہ جب تک انہیں معاوضے میں اضافہ نہیں ملتا، وہ شو کی میزبانی نہیں کریں گے۔ تاہم سلمان خان کی جانب سے بھارتی میڈیا کے اس دعوے کی تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ سلمان خان بگ باس کے پچھلے سیزن میں 350 کروڑ سے زائد معاوضہ وصول کر چکے ہیں۔ دوسری جانب حال ہی میں سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ خواب میں خود کو قبر میں جلتا دیکھتی تھیں۔بالی وڈ انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ ثنا خان نے حج کے دوران عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹی وی اور فلموں میں کامیابی کے بعد بھی وہ ذہنی دباؤ کا شکار رہیں، جس کے بعد انہوں نے حجاب پہننے کا ارادہ کیا۔ شوبز کو خیرباد کہنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ثنا خان نے ایک ویڈیو میں کہا کہ ’ماضی میں میرے پاس سب کچھ تھا، پیسہ، نام، شہرت، اور میں اپنی مرضی کے مطابق سب کچھ کر سکتی تھی، مگر ایک چیز کی کمی تھی، میرے دل کو سکون نہیں مل رہا تھا۔‘سابق اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے ابھی تک یاد ہے، رمضان کے مہینے میں مجھے خواب میں قبر دکھائی دیتی رہی، جس میں آگ ہوتی اور میں خود کو اس قبر میں پاتی‘۔ثنا خان کا کہنا تھا ’میں نے محسوس کیا کہ اللہ مجھے دکھا رہا ہے کہ اگر میں نے اپنی زندگی کو تبدیل نہیں کیا تو میرا یہی انجام ہو گا۔ اس کے بعد میں بے قرار رہنے لگی‘۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.