
سعودی عرب میں پولیس کاایک گھر پر چھاپہ لڑکیوں سے وہاں کیا کام کروایا جا رہا تھا جو 100 سالہ تاریخ میں نہیں ہوا
برادر اسلامی ملک سعودی عرب یہاں پر سخت قوانین کا نفاذ ہے اور کسی امیر غریب کے لئے کوئی قانونی رعایت نہیں ہے تاہم اس کے باوجود کئی شرم ناک
افعال سرزد ہو رہے ہیں ۔اب سعودی عرب میں عرب میں خواتین کا ایک گروہ گر فتار ہو گیا ہے۔خواتین ورکرز کا ایک گروہ خواتین گھریلو ملازمین کو غیر قانونی طور پر ٹھہرانے اور ان سے غیر قانونی طریقے سے کام کرانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سعودی گزٹ کے مطابق پولیس کو ایک گھر کے متعلق اطلاع ملی کہ اس میں کچھ مشکوک سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس پر پولیس نے دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں سے کئی خواتین بھی برآمد ہوئیں جنہیں غیر قانونی طور پر وہاں رکھا جا رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس گھر سے کئی ایسے مرد ورکرز بھی گرفتار ہوئے، جن کا تعلق مختلف عرب ممالک سے تھا۔ یہ لوگ ان خواتین کو غیر قانونی طور پر اس گھر میں ٹھہرائے ہوئے تھے اور غیر قانونی طور پر ان سے کام کروا رہے تھے۔ سعودی عرب کی وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزارت انسانی سمگلنگ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس چھاپے میں گرفتار ہونے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب بھارتی معیشت بری طرح ڈگمگانے لگ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا 7600ارب کے خسارے میں چل رہی ہے جبکہ ایک بھارتی ائیرلائن جیٹ ائیرویز نے خسارے کی وجہ سے فلائٹ آپریشن لپیٹ دیا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کی سرکاری ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی بھی بند ہونے کا خدشہ ہے