
دو بار طلاق یافتہ خاتون نے 21دنوں میں کیا شرمناک ریکارڈ بنا ڈالا؟ پوری دُنیا کے مردوں کو حیران کر دیا
دو بار کی طلاق یافتہ امریکی خاتون نے ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے محض 21دن میں
15مردوں کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کا شرمناک ریکارڈ قائم کر ڈالا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس35سالہ خاتون کا نام ہیلن شیک ہے جو جنسیت اور جنسی تعلق کے موضوع پر کتابیں بھی لکھ چکی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ چند ہفتےقبل نیویارک گئی تھی اور وہاں 21دن قیام کیا تھا۔ ان 21دنوں میں ڈیٹنگ ایپلی کیشن ’ٹنڈر‘ کے ذریعے اس نے 15مردوں کے ساتھ ملاقات کی۔ہیلن کا کہنا تھا کہ دوسری بار طلاق ہونے کے بعد اس نے جیون ساتھی کی تلاش کے لیے ڈیٹنگ ایپلی کیشن جوائن کی مگر اب تک اس پلیٹ فارم سے اسے کوئی ایسا شخص نہیں مل سکا جس کے ساتھ وہ طویل مدتی تعلق قائم کر سکے۔ اتنے کم وقت میں اتنے زیادہ مردوں سے ملنے کا طریقہ بتاتے ہوئے ہیلن نے بتایا کہ ”مجھے جس شہر جانا ہوتا ہے، اس شہر کے ٹنڈر پر ملنے والے مردوں کی ایک فہرست بنا لیتی ہوں اور انہیں پیشگی ڈیٹنگ کے لیے وقت دے دیتی ہوں۔“