
دو آدمیوں کی کہانی
ہم آپکو اپنے اس پیج پر خوش آمدید کہتے ہیں۔و آدمیوں کی کہانی ایک شخص اللہ تعالیٰ کا فرمابردار تھا،دوسرا نا فرمان تھا،دونوں مچھلی کا شکار کرنے گئے،ایک اپنے
بتوں کا نام لیتا اور جال پھینکتا،اس کے جا ل میں بہت سی مچھلیاں آئیں! دوسرا اللہ پاک کا نام لیتا اور جال پھینکتا، اس کے جال میں کچھ نہیں آیا،کوشش کرتے کرتے شام ہوگئی، غیر اللہ کانام پکارنےوالامچھلیوں سےتھیلا بھر کرلایا،جبکہ اللہ پاک کانام لینے والا خالی تھیلہ اپنے ساتھ لایا، اللہ پاک کےفرشتے غمگین ہوگئےاور عرض کی:اے دو جہانوں کے مالک، تیرا نام لینے والاشخص خالی ہاتھ آرہا ہے،اور تیرے دشمنوں کا نام لینے والا مچھلیوں سے بھرا ہوا تھیلا لا رہا ہے!اس پر رب العزت فرشتوں کو ان دونوں کا آخرت مین ٹھکانا دکھاتے ہوئے کہتا ہے: کہ دیکھ۔ جو مچھلیاں بھر کے لارہا ہے، اس کا ٹھکانہ جہنم ہے ،مچھلیاں اس کے کس کام کی؟اور جو خالی ہاتھ آرہاہے ،اس کا مسکن یہ جنت ہے،اور اس کا کوئی بدلہ نہیں ہے! جیسے ہم کہتے ہیں کہ وہ اتنے نافرمان ہیں،لیکن پھر بھی مزے کر رہے ہیں،اور یہ اتنے فرمابردار ہیں،پھر بھی تکلیفوں میں مبتلا ہیں،اللہ کے ہاں یہاں مقبولیت اور پسندیدگی کا معیار کچھ اور ہے،وہ حکیم ذات ہے!ہمارے پیج کو وزٹ کرنے کا شکریہ اگر آپکو کوئی شکایت ہے تو کمینٹ سیکشن میں ضرور بتائیے۔
Sharing is caring!