خطرناک جانور سدھانے کا ہنر رابی پیرزادہ کو کہاں سے ملا ؟

رابی پیرزادہ ایک انتہائی متنازعہ مشہور شخصیت رہی ہیں جو کبھی نازیبا وائرل ویڈیو او

ر کبھی خطرناک جانوروں کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویر کی وجہ سے سُرخیوں کا حصہ رہی ہیں۔زندگی میں بڑے تنازعات سے گزرنے کے بعد رابی نے شوبز سے دوری اختیار کرلی اور تمام سابقہ ​​دلچسپیوںاور طرزِ زندگی کو پیچھے چھوڑ کر مذہبی سفر کا آغاز کیا۔حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رابی پیرازاہ نے ایک دلچسپ راز سے پرد ہ اُٹھایا ہے۔انٹرویو کے دوران ماضی میں خطرناک جانوروں کے ساتھ وائرل ہونے والی اپنی تصاویر اور ویڈیوز کے بارے میں بات کرتے ہوئے رابی نے انکشاف کیا کہ وہ کسی بھی قسم کے جنگلی جانور، شیر، سانپ، اژدھے یا پھر بھیڑیے کو باآسانی کنٹرول کر سکتی ہیں اور یہ ہنر انہیں خدا کی طر ف سے ملا ہوا ایک تحفہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے خلاف بغیر لائسنس کے جنگلی جانوروں کو رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جوکہ اب ختم ہو چکا ہے۔رابی نے واضح کیا کہ’میرے پاس کوئی جانور نہیں اُن تصاویر میں جو جانور تھے وہ کشمیر میں جب میں پروگرام کرنے گئی تو وہاں موجود تھے جن کے ساتھ میں نے مودی کو وارن کرنے کیلئے تصاویر اور ویڈیوز بنائیں جو وائرل ہو گئیں اور وائلڈ لائف والوں نے مجھ پر کیس کر دیا‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے انہیں کہا کہ آپ مجھےمعاف کریں میں آپ کو معاف کرتی ہوں‘، ربی پیرازادہ نے دعویٰ کیا کہ ’جب کبھی آپ کے گھر سے کوئی سانپ ، شیر یا بھیڑیا نکلے تو آپ مجھے بلانا میں اسے آپ کے سامنے اسے پرسکون کر کے دکھاؤں گی تھوڑی دیر میں وہ میرے پاس صوفے پر سکون سے بیٹھا ہوگا‘۔

Leave a Reply

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.