
جب کترینہ کیف کا موڈ خراب ہو تو وکی کوشل کیسے اپنی شریک حیات کو نارمل کرتے ہیں
جب کترینہ کیف کا موڈ خراب ہو تو وکی کوشل کیسے اپنی شریک حیات کو نارمل کرتے ہیں ؟ دلچسپ انکشاف
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ کس طرح ان کے شوہر، اداکار وکی کوشل نے ان کی 39 ویں سالگرہ کو خاص بنایا۔کترینہ کیف نے اپنی نئی آنے والی فلم ’فون بھوت‘ کی پروموشن کے لیے ساتھی اداکاروں ایشان کھٹر اور سدھارتھ چترویدی کےہمراہ کرن جوہر کے شو میں شرکت کی۔اداکارہ نے اس شو میں اپنی 39 ویں سالگرہ کی تقریب کے بارے میں بات کرتے ہوئے شوہر وکی کوشل کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا۔اُنہوں نے بتایا کہ’ اپنی 39 ویں سالگرہ پر میرا موڈ کافی خراب تھا تو وکی نے میرا موڈ ٹھیک کرنے کے لیے سالگرہ پر ایک کنسرٹ کیا، جس میں اُنہوں نے صرف45 منٹ کے دوران میرے تمام گانوں پر ڈانسکیا‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’ وکی کوشل کے ایسا کرنے پر مجھے کافی حیرانی ہوئی کے یہ کیسے میرے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں‘۔واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ کترینہ کیف 16 جولائی کو 39 سال کی ہو گئی ہیں۔ اُنہوں نے اپنی 39 ویں سالگرہ وکی کوشل اپنے بہن بھائیوں اور انڈسٹری کے کچھ قریبی دوستوں کے ساتھ مالدیپ میں منائی تھی