
بیٹی نے والد کو سیلوٹ کیا تو آنسو آ گئے ۔۔ پاکستان نیوی کے افسر اپنی بہادر بیٹی پر فخر کیوں کر رہے ہیں؟ دیکھیے
جب بیٹیاں والد کے نقش قدم پر چلنے لگیں اور ان کا سر فخر سے بلند کرنے لگیں تو والدین کے لیے یہ سب سے قیمتی لمحہ ہپاکستان نیوی میں بطور کموڈو
اپنی ذمہ داریاں نبھانے والے عارف سعید ایک فرض شناس اور اصول پسند آفیسر ہیں۔ وہ ویسے تو کافی سخت مزاج ہیں لیکن جب بیٹی نے باپ کو آکر سلیوٹ کیا تو باپ کی آنکھوں سے آنسوں چھلک گئے تھے۔ کموڈو عارف سعید کی بیٹی رشنا عارف بھی سب لیفٹینینٹ ہیں۔ والد کہتے ہیں کہ یہ سب اللہ کی مرضی تھی جو بیٹی نیوی میں آئی۔ بیٹی ہیشہ مجھے خدا حافظ کہنے کے لیے آتی تھی، لیکن آج جب بیٹی نے مجھے سیلوٹ کیا تو مجھے بے حد خوشی ہوئی۔ رشنا نے میری خواہش پوری کر دی ہے۔ جب بیٹی نے مجھے سیلوٹ کیا، تو وہ موقع میرے لیے کافی بڑا تھا۔ والد کہتے ہیں کہ چوکہ میں چوپر پائلٹ ہوں، اور وہ کور آل پہنتے تھے، اس کور آپ کی جو بیرٹ ہوتی تھی، وہ بیٹی پہنا کرتی تھی۔ اسی طرح سیلوٹ کرتی تھی، شاید وہی وہ قبولیت کا موقع تھا۔ جبکہ رشنا کہتی ہیں کہ چونکہ ابو میرے سینئیر بھی ہیں، لیکن مجھے سب سے زیادہ ڈر سینئیر کا ہوتا ہے۔جب بابا سینئیرز کو سیلوٹ کرتے تھے، وہ منظر مجھے بے حد پسند تھا، اسی لیے میں نے تہیہ کر لیا تھا کہ والد کو سیلوٹ کرنا ہے۔ اور جب والد گھر آتے یا گھر سے جاتے تھے، تو میں سیلوٹ کرتی تھی۔ نیوی جوائن کرنے میں والد نے بے حد سپورٹ کیا تھا، ٹریننگ میں بھی والد بھرپور حوصلہ دیا تھا۔