
…………..بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کے سیرسپاٹے مگر کس کے ساتھ
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا کی اپنے شوہر ’ ویبھو ریکھیز‘ کے ہمراہ ہنی مون مناتے ہوئے تصاویر نے سوشل میڈیا پر ’ ہلچل مچا دی ہے ۔اداکار دیا مرزا
اور ویبھو فروری میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جس کے بعد وہ ہنی مون کیلئے اب ’مالدیپ ‘ پہنچے ہیںجہاں دیا مرزا کی یہ فوٹو ان کے شوہر نے ساحل سمندر پر اپنے ہاتھوں سے بنائی ۔دیا مرزا مالدیپ کے خوبصورت ساحل پر بنائی گئی اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کیلئے جاری کر رہی ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی داد دیتا ہوا دکھائی دیتاہے ، اداکارہ نے اپنی یہ خوبصورت تصویر ساحل سمندر پر اناریل کے درخت کے نیچے کھڑے ہو کر بنوائی ۔اس تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ دیا مرزا سفید رنگ کی میکسی میں نہایت خوبصوت دکھائی دے رہی ہیں اور سورج کی روشنی کو اپنے چہرے پر پڑنے سے روکنے کیلئے ہیٹ بھی پہن رکھی ہے جبکہ عینک ان کے چہرے کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہے ۔ہنی مون پر ویبھو کی بیٹی سمائرہ بھی ان کے ہمراہ تھیں جو کہ اپنے والدین کے ہمراہ چھٹیوں سے بھر پور لطف اٹھا رہی ہیں ۔ویبھو ، دیا مرزا اور سمائرہ نے مالدیپ کے ساحل سمندر پر پکنک سے بھی لطف اٹھایا اور اناریل پانی پیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر ڈال کر داد وصول کی ۔