ایک گھنٹے میں اربوں روپے اکٹھے کرسکتے ہیں تو 4 سالہ دور حکومت میں 25 ارب ڈالر قرضہ کیوں لیا تھا‘عفت عمر

شوبزااداکارہ عفت عمر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹیلی تھون مہم پر تنقید کی ہے۔اپنے انسٹا گرام پر عفت عمر نے سوال کیا کہ ’ایک گھنٹے میں اربوں

روپے اکٹھے کرسکتے ہیں تو 4 سالہ دور حکومت میں 25 ارب ڈالر قرضہ کیوں لیا تھا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کا آغاز کردیا ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانچ سو کروڑ روپے جمع کر لئے ہیں۔اس بات کی تصدیق پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے ٹیلی تھون نشریات کے دوران کی، ابھی بھی فنڈز اکٹھے ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں بہت بڑا امتحان ہے، سیلاب کی وجہ سے پورا ملک متاثر ہے، اسی لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پورا پاکستان مل کر اس امتحان کا سامنا کرے۔قبل ازیں ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود عمران خان کے جلسے کرنے پر اداکارہ عفت عمر پھٹ پڑیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے چاروں صوبے موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث تباہی پھیلی ہوئی ہے ہر انسانیت سسک رہی ہے اور 1 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ لاکھوں لوگ بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر بیٹھیں ہیں۔ایسے حالات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، عمران خان نے گزشتہ روز جہلم میں جلسہ کیا تو اداکارہ عفت عمر نے چیئرمین ہی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔عفت عمر نے تصویر و ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر پیغام جاری کیا جو وائرل ہوگیا، اداکارہ نے لکھا کہ’مؤرخین لکھیں گے جب قوم بارشوں سے مر رہی تھی تب ایک پاگل شخص جلسوں میں مصروف تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.