اولاد نرینہ کیلئے

ایسے تمام ازدواجی جوڑے جو اولاد کی نعمت سے محروم ہیں تو وہ اس عمل کو نہایت یقین

اور توجہ کے ساتھ پڑھیں وہ یہ دعا 133 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے فجر کی نماز کے بعد دونوں میاں بیوی پئیں۔یَفرَحُ المُومِنُونَ بِنَصرِ اللّٰہِ ط یَنصُرُ مَن یَّشَائُ وَھُوَالعَزِیزُ الرَّحِیمُo (سورة الروم آیت نمبر 5,4 پارہ نمبر 21)ڈاکٹر جی …کوئی ایسی دوا دیں کہ اس مرتبہ بیٹا ہی ہو،دو بیٹیاں پہلے ھیں،اب تو بیٹا ہی ہونا چاھیئے۔ڈاکٹر: میڈیکل سائنس میں ایسی کوئی دوائی نہیں ہے۔ساس: پھر کسی اور ڈاکٹر کا بتا دیں؟ڈاکٹرآپ نے شاید بات غور سے نہیں سنی،میں نے یہ نہیں کہا کہمجھے دوائی کا نام نہیں آتا۔ میں نے یہ کہا کہ میڈیکل سائنس میں ایسی کوئی دوائی نہیں ہے۔ سسر: وہ فلاں لیڈی ڈاکٹر تو۔۔۔ڈاکٹر: وہ جعلی ڈاکٹر ہوگا ہے،اس طرح کے دعوے جعلی مولینا، حکیم، وغیرہ کرتے ہیں، سب فراڈ ہے یہ۔۔ شوہر: مطلب ہماری نسل پھر نہیں چلے گی؟ڈاکٹر نسل چلنا کیا ہوتا ہے؟ آپ کے جینز کا اگلی نسل میں ٹرانسفر ہونا ہی نسل چلنا ہے نا؟تو یہ کام تو آپ کی بیٹیاں بھی کر دیں گی،بیٹا کیوں ضروری ہے؟ویسے آپ بھی عام انسان ہیں۔ آپ کی نسل میں ایسی کیا بات ہے جو بیٹے کے تھرو ہی لازمی چلنی چاھیئے؟سسر: میں سمجھا نہیں؟ ڈاکٹر: ساھیوال کی گایوں کی ایک مخصوص نسل ہےجو دودھ زیادہ دیتی ہے۔ بالفرض اس نسل کی ایک گائے بچ جاتی ہے تو worried ہونا چاھیئے کہ اس سے آگے نسل نہ چلی،تو زیادہ دودھ دینے والی گایوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ طوطوں کی ایک مخصوص قسم باتیں کرتی ہے۔ بالفرض اس نسل کی ایک طوطی بچ جاتی ہے تو فکر ہونی چاھیئے کہ اگر یہ بھی مر گئ کہ تو اس نسل کا خاتمہ ہو جائے گا۔آپ لوگ عام انسان ہیں باقی چھ سات ارب کی طرح آخر آپ لوگوں میں ایسی کونسی خاص بات ہے؟سسر:ڈاکٹرصاحب کوئی نام لینے والا بھی تو ہونا چاھیئے۔ڈاکٹر : آپ کے پَر دادے کا کیا کیا نام ہے؟ سسر: وہ، میں، ہممممم، ہوں وہ۔۔۔۔ڈاکٹر: مجھے پتہ ہے آپ کو نام نہیں آتا،آپ کے پر دادا کو بھی یہ ٹینشن ہو گی کہمیرا نام کون لے گا؟ اور آج اُس کی اولاد کو اُس کا نام پتہ بھی نہیں۔ بہادر شاہ ظفر کی سگی اولاد آج دلی کے چاندنی چوک میں رہ رہی ہے۔ فقیروں سے ایک درجہ اوپر حالت ہے اُن کی۔ سب کو بتاتے پھرتے ہیں کہ ہم ہیں مغلیہ سلطنت کے اصل وارث لیکن لوگوں کو چھنکنا پرواہ نہیں۔ویسے آپ کے مرنے کے بعد آپ کا نام کوئی لے یا نہ لے۔ آپ کو کیا فرق پڑے گا؟ آپ کا نام لینے سے قبر میں پڑی آپ کی ھڈیوں کو کونسا سرور آئے گا؟علامہ اقبال کو گزرے کافی عرصہ ہوگیاصاحب مر گئے،لیکن نام ابھی بھی زندہ ہے اور رہے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.