
افسوسناک واقعہ
اینکمنٹ ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارہ نسرین کی باڈی کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں واقع ان کے اپنے گھر سے کئی روز بعد برآمد ہوئی۔لائن ایریا میں
خاتون اسکول ٹیچر و اداکارہ کی پراسرار موت کا معمہ حل نہیں ہو سکا، مقدمہ کے اندراج کے لیے پولیس لواحقینکو تلاش کر رہی ہے۔ سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس کراچی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق 52 سالہ نسرین زوجا تہزیب کاظمی کی کئی روز پرانی باڈی دو روز قبل لائنز ایریا کے سیکٹر اے ون میں مکان نمبر آر 570 سے ملی تھی۔ ایس ایس پی کے مطابق باڈی پانچ سے چھ روز پرانی تھی جو کافی حد تک خراب ہو چکی ہے۔ معائنہ کے دوران ڈاکٹروں نے فوری وجہ موت بتانے سے معذوری ظاہر کی تھی تاہم خط میں وجہ موت جاننے کے لئے جسمانی نمونے کیمیکل ایگزامینیشن کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق خاتون سرکاری اسکول ٹیچر تھی جو شوبز انڈسٹری سے وابستہ تھی اور مختلف ڈراموں میں ری انکیٹمنٹ کا کردار ادا کرتی تھی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ نے آٹھ ماہ قبل سرکاری ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے خفیہ طور پر دوسری شادی کی تھی اور وہ ہفتے میں ایک دو بار ہی اس کے پاس گھر آتا تھا۔پولیس کے مطابق متوفی اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھی جس کی پہلی شادی سے بھی کوئی بچہ نہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملی ہے کہ متوفیہ کے شوہر نے شادی کے بعد حال ہی میں کوئی جائیداد اس کے نام کروائی تھی۔ جس کا مبینہ طور پر کوئی تنازع ہو سکتا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق اس سلسلے میں متوفی عنصری ان کے لواحقین کو تلاش کیا گیا ہے جن میں سے اس کے ماموں سے پولیس کا رابطہ ہوا ہے۔ ماموں کی مدعیت میں مقدمہ کے اندراج کے لیے پولیس کوشش کر رہی ہے تاکہ اس کی مبینہ موت تحقیقات کی جا سکیں۔