
اسلامی تعلیمات کی بدولت میری زندگی بدل گئی خواجہ سراء مہک ملک
خواجہ سراء مہک ملک کا کہنا ہے کہ اسلامی تعلیمات کی بدولت میری زندگی بدل گئی اور
اللہ تعالی نے خدمت دین کا موقع دیا جسے ہم وقت پورا کرنے میں کوشاں ہوں۔زرائع کے مطابق خواجہ سراء مہک ملک نے تبلیغی وفد کے ہمراہ سرگودھا آمد پر جامع مسجداشرفیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحثیت مسلمان ہم پر فرض ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے پیغام کو دنیا کے ہر نفس تک پہنچائیں جس کے لئے ضروری ہے کہ پہلے ہم اسلامی تعلیمات کو خود پر لاگو کریں اور پھر اس کی لوگوں کو تبلیغ کریں اگر ہم خود اپنی اصلاع نہیں کر سکتے تو دوسروں کو اللہ کے احکامات پر درس بے اثر ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات کی بدولت میری زندگی بدل گئی اور میری دلی خواہش اور کوشش ہے کہ اپنی اصلاع کرتے ہوئےزیادہ سے زیادہ وقت دین کی خدمت پر صرف کروں اور اللہ کا پیغام توحید ہر شہری تک پہنچا کر اپنے اللہ کی رضا پا سکوں تاکہ روز قیامت نبی پاک کا جام نوش کرنے والوں کی صف میں شامل ہوں۔