اداکار عامر خان کس جگہ کے سحر میں مبتلا ہیں ؟

بولی وڈ کے معروف اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کشمیر جیسی خوبصورت جگہ نہیں دیکھی ہے۔ اداکار نے کہا کہ جتنی خوبصورت جگہ

کشمیرہے اتنے ہی خوبصورت یہاں رہنے والے کشمیری بھی ہیں۔عامر خان نے شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کنارے پرواقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقدہ جموں و کشمیر کی نئی فلم پالیسی کی لانچنگ تقریب کے حاشیے پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران یہ باتیں کہیں۔انہوں نے کہا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں کشمیر سے زیادہ خوبصورت جگہ نہیں دیکھی ہے۔ جتنی خوبصورت یہ جگہ ہے اتنے ہی خوبصورت یہاں رہنے والے لوگ بھی ہیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے یہ پالیسی بنائی ہے۔ اس سے انڈسٹری کو ایک بار پھر یہاں آنے کا موقع ملے گا۔ ان خوبصورت وادیوں میں اپنی فلموں کی عکس بندی کرنے کا۔ دنیا بھر کے لوگوں کو کشمیر کی خوبصورتی کو دیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔عامر خان، جو گزشتہ کئی روز سے وادی میں قیام پذیر ہیں، نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ کشمیر کی اپنی فلم انڈسٹری ہو۔ انہوں نے کہا: ʼجیسا کہ ایل جی صاحب کہہ رہے تھے کہ یہاں کے مقامی ٹیلنٹ کو بھی فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ بہت ہی بڑی بات ہے۔ میں چاہوں گا کہ ہم کشمیری میں بھی فلمیں دیکھیں جیسے ہم دوسری زبانوں میں دیکھتے ہیںʼ۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا: ʼمیں اسے ایک تاریخی موڑ مانتا ہوں۔ یہ فلم پالیسی سبھی سٹیک ہولڈرس کے ساتھ میٹنگ کے بعد ہی بنی ہےʼ۔ ان کا مزید کہنا تھا، ’’فلم انڈسٹری سے جڑے لوگوں نے اس میں کافی تعاون دیا ہے۔ یہاں کی انتظامیہ یہاں کے پرانے دنوں کی واپسی کے لئے کوشاں ہے۔‘‘

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.