اداکارہ کا خصوصی پیغام آگیا

معروف اداکارہ منشا پاشا کا فون چارج ہونے کے دوران پھٹ گیا۔اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری شیئر کی اور تمام صارفین کو اس خوفناک حادثے کی اطلاع

دی۔منشا پاشا نے بری طرح جلے ہوئے فون کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ یہ فون کا پرانا ماڈل تھا جو میں نے کسی کو استعمال کیلئے دیا تھا،
یہ ٹیلی ویژن کے برابر میں چارج ہونے کے دوران پھٹا ہے ۔اداکارہ نے اسے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے موبائل میں موجود اپنا تمام ڈیٹا کھو دیا ہے جسے میں نے ٹرانسفر بھی نہیں کیا تھا لیکن شکر ہے اس حادثے کے وقت یہ کسی کے ہاتھ میں نہیں تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.