آصف زرداری کا بھی نئے قانون کے تحت ریلیف کیلئے درخواست دینے کا فیصلہ

آصف زرداری کا بھی نئے قانون کے تحت ریلیف کیلئے درخواست دینے کا فیصلہ

اسلام آباد سابق صدر آصف زرداری نے 8 ارب سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں احتساب عدالت سے نئے قانون کے تحت ریلیف کیلئے درخواست دینے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 8 ارب سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی۔آصف زرداری نے بریت کی اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کر دی، جس میں استدعا کی درخواست واپس لینی کی اجازت دی جائے اور احتساب عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع بھی ختم کیا جائے۔ذرائع نے کہا ہے کہ آصف زرداری احتساب عدالت سے نئے قانون کے تحت ریلیف کیلئے درخواست دیں گے، نئی درخواست دینے کیلئے ہائی کورٹ کا حکم امتناع ختم کرانا لازم تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.